حفاظتی تدابیر کی بدولت پولنگ کا عمل آزادانہ طریقے سے ہوا

وزیر داخلہ سلامی آلتن اوک نے یکم نومبر کے انتخابات میں عوامی دلچسپی اور ووٹوں کی بلند ترین شرح کے اسباب پر روشنی ڈالی

363893
حفاظتی تدابیر کی بدولت پولنگ کا عمل آزادانہ طریقے سے ہوا

وزیر داخلہ سلامی آلتن اوک کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کے انتخابات میں مشرقی اور جنوب مشرقی شہروں میں کم از کم 5 لاکھ ووٹ 7 جون کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ آزادانہ طریقے سے ڈالے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چیز انتخابی عمل کے دوران سخت حفاظتی اقدامات اور حکومت کے پُر عزم موقف کی آئینہ دار ہے۔
دہشت گرد تنظیم کے اثر سے نجات پانے پر رائے دہندگان نے زیادہ آزادانہ طریقے سے اپنا اپنا حق ِ رائے دہی استعمال کرنے کا ذکر کرنے والے آلتن اوک کا کہنا تھا کہ علاقے کی عوام جمہوری حقوق کو بروئے کار لانے کی خواہاں ہے اور یہ دہشت گردی کے حق میں نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ترکی میں سر گرم عمل تما تر دہشت گرد عناصر کا صفایا کرنے پر پُرعزم ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں