ڈیوڈ کیمرون اور بان کی مون کی طرف سے مبارکباد

ہم وزیر اعظم احمد داود اولو کی قائم کردہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کی بھی توقع رکھتے ہیں۔ کیمرون

410896
ڈیوڈ کیمرون اور بان کی مون کی طرف سے مبارکباد

ترکی میں عام انتخابات میں جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کی کامیابی کے بعد دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم احمد داود اولو کو ٹیلی کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
مذاکرات میں کیمرون نے دونوں ملکوں میں مضبوط حکومتوں کی موجودگی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جد و جہد ، مہاجرین کے بحران ، جی۔20 اور یورپی یونین سمیت بین الاقوامی حالات کے بارے میں دونوں ممالک کا ایجنڈہ بہت مصروف ہے۔
کیمرون نے کہا کہ ہم وزیر اعظم احمد داود اولو کی قائم کردہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کی بھی توقع رکھتے ہیں۔
داود اولو نے کیمرون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قریبی اتحادیوں کے طور پر ترکی اور برطانیہ کو مشترکہ خطرات اور آزمائشوں کا سامنا ہے ۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی انتخابات کے حوالے سے ترک عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ترجمان آفس سے جاری کردہ بیان میں بان کی مون نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی اور دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک میں امن ، استحکام اور جمہوریت کو تقویت دینے کے لئے متحدہ شکل میں قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی تحریک دی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں