ترکی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ترکی کے مختلف ساحلی مقامات سے پلاسٹک بوٹس کے ذریعے یونان جانے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں مہاجرین پکڑے گئے

409974
ترکی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

چناق قلعہ سے جزیرہ میدیلی جانے کے لیے پلاسٹک کی بوٹس پر سوار 264 مہاجرین کو ساحلی حفاظتی قوتوں نے پکڑ لیا ہے۔
علاقے کی بندر گاہوں پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ جس دوران شامی، عراقی اور افغان تارکین وطن کو پکڑتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب ازمیر کی تحصیل چشمے سے بھی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوشش میں ہونے والے 40 مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ افراد سمندر میں پھنسے ہوئے ہوئے تھے کہ ساحلی حفاظتی قوتوں نے انہیں ڈوبنے سے بچا لیا۔ اس بوٹ پر 10 بچے بھی سوار تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں