ترکی میں جی ۔20 اجلاس کی تیاریاں

15 تا 16 نومبر منعقد ہونے والے اجلاس کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اجلاس کےد وران امریکی اور روسی صدر کی دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے

362846
ترکی میں جی ۔20 اجلاس کی تیاریاں

صدر رجب طیبا یردوان کی میزبانی میں 15 تا 16 نومبر کو انطالیہ کی تحصیل بیلیک میں منعقد ہونے والے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے لیے اب الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
عالمی آبادی کے 66 فیصد کو تشکیل دینے والے ایک عظیم سطح کے پلیٹ فارم جی۔ 20 کے اجلاس میں 19 ملکوں اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہان کی میزبانی کی جائیگی۔
یہ اجلاس شام میں فضائی آپریشنز شروع کرنے والے امریکی اور روسی صدور کو بھی یکجا کرنے کا وسیلہ ثابت ہو گا۔
سربراہان گول میز پر موسمی تغیرات سے لیکر عالمی معیشت، آئی ایم ایف کی اصلاحات سے لیکر توانائی تک عالمی معیشت کو رخ دینے والے کئی ایک معاملات پر غور و خوض کریں گے۔
سربراہی اجلاس کے اہم ترین معاملات دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور مہاجرین کے مسائل پر مبنی ہوں گے۔
عالمی سربراہان کی میزبانی کرنے والے شہر انطالیہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائینگے۔
اور اجلاس کے اختتام تک تحصیل بیلیک میں کسی سیاح کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں