ترک وزیر خارجہ عربیل کے دورے پر

وزیر خارجہ فریدون سنیرلی اولو نے عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے وزیر اعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

362810
ترک وزیر خارجہ  عربیل کے دورے پر

وزیر خارجہ فریدون سنیرلی اولو سرکاری مذاکرات کی غرض سے عراق کے شہر عربیل کا دورہ کر رہے ہیں۔
جناب سنیر لی اولو نے اپنے وفد کے ہمراہ عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے وزیر اعظم ناچروان بارزانی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
ان مذاکرات میں ترکی ۔ عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے باہمی تعلقات سمیت علاقائی پیش رفت پر غور کیا گیا۔
ترک وزیر خارجہ آج شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات کریں گے۔
سنیر لی اولو " مشرق وسطی تحقیقاتی مرکز" میں منعقد ہونے والی ایک کانفرس میں بھی شرکت کریں گے۔
کانفرس میں عراق اور مشرق وسطی میں بحران اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے معاملات پر غور کیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں