ڈونلڈ ٹسک، احمد داود اولو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

انتخابات میں وسیع شرکت ترک عوام کی ملک کی جمہوری زندگی میں فعال شرکت کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈونلڈ ٹسک

362820
ڈونلڈ ٹسک، احمد داود اولو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
داود اولو کے لئے اپنے پیغام میں ٹسک نے کہا کہ انتخابات میں وسیع شرکت ترک عوام کی ملک کی جمہوری زندگی میں فعال شرکت کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوام نے آپ اور آپ کی حکومت پر دوبارہ سے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کی بنیاد پر آپ معاشرے میں اعتماد کی تعمیر، قانون اور بنیادی آزادیوں کی تقویت اور سیاسی حریفوں کے ساتھ تعمیری شکل میں کام کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کریں گے۔
یورپی یونین کونسل کے سربراہ نے انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے کے بھی جلد ہی دوبارہ شروع ہونے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں، پناہ گزینوں کے بحران کے موضوع پر تعاون کے ساتھ ساتھ یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت سمیت دو طرفہ تعلقات کے موضوعات پر اہم ملاقاتوں کو جاری رکھنے کے لئے جلد از جلد وزیر اعظم احمد داود اولو کے ساتھ دوبارہ ملاقات کرنے کا خواہش مند ہوں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ترکی کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "میں امید کرتا ہوں کہ ان مسائل کے موضوع پر ہمیں، ترکی کے تعمیری شکل میں یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سے متعلق آپ کی طرف سے بھر پور اور واضح اشارے موصول ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں