ترکی کے عام انتخابات کی دنیا بھر میں باز گشت

ترکی کے عام انتخابات کے نتائج کی دنیا بھر میں باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ متحدہ امریکہ اور یورپی میڈیا میں ترکی کے انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے کامیابی کا جائزہ نمایا ں طور پر پیش کیا ہے

407659
ترکی کے عام انتخابات کی دنیا بھر میں باز گشت

ترکی کے عام انتخابات کے نتائج کی دنیا بھر میں باز گشت سنائی دے رہی ہے۔
متحدہ امریکہ اور یورپی میڈیا میں ترکی کے انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے کامیابی کا جائزہ نمایا ں طور پر پیش کیا ہے۔
متحدہ امریکہ کے میڈیا میں جگہ پانے والی خبروں میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کی ان انتخابات میں حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کو اجاگر کرتے ہوئے تنہا حکومت تشکیل دینے سے آگاہ کیا ہے۔
ایسوسی ایٹیڈ پریس نے ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کی بڑے پیمانے پر کامیابی اور منائے جانے والے جشن کو وسیع جگہ دی ہے۔
روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق آق پارٹی کے دوبارہ سے تنہا حکومت تشکیل دینے کی صلاحیت حاصل کرنے سے آگاہ کیا ہے۔
روزنامہ وال سٹریٹ جرنیل کے مطابق آق پارٹی نے پچاس فیصد کے لگ بھگ ووٹ حاصل کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔
اخبار نے " عظیم الشان طریقے سے واپسی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کی قوت میں مزید اضافہ کرنے اور ترکی کے سیاسی میدان میں ایردوان کے مکمل طور پر چھا جانے سے بھی آگاہ کیا ہے۔
آق پارٹی کی کامیابی یورپی اخبار نے بھی نمایا ں طور پیش کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے نازک حالات میں برسر اقتدار جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ کی بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی ہے۔
برطانوی روزنامہ دی گارڈین نے ملک میں نئے آئین کی تیاری کے لیے بھی حالات کے سازگار ہونے سے آگاہ کیا ہے۔
فرانسیسی روزنامہ ل و مونڈ کے مطابق جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی نے ان انتکابات میں واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے تنہا حکومت تشکیل دینے کا ایک بار پھر موقع حاصل کرلیا ہے ۔
ڈچ اویلے نے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے اکیلے ہی حکومت تشکیل دینے کے قابل ہونے سے متعلق اپنی خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا ۔
جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کی کامیابی کی مشرقِ وسطیٰ میں بھی باز گشت سنائی دی گئی ہے۔
الجزائر ہ ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق سات جون کے انتخابات کے بعد قبل از وقت انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی نے بڑی واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں