ترک وزیر اعظم کا پارٹی کے دفتر سے پہلا خطاب

وزیر اعظم احمد داود اولو نے آق پارٹی کے مرکزی دفتر سے پر جوش ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے اہم پیغامات دیے

361830
ترک وزیر اعظم کا پارٹی کے دفتر سے پہلا خطاب

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں کسی کو شکست نہیں ہوئی بلکہ پورا ترکی فتح سے ہمکنار ہوا ہے۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رہنما و وزیر اعظم احمد داود اولو نے اپنی سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر میں ایک پُر جوش ہجوم کے سامنے بالکونی سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ" آج سے لیکر اندیشے اور خدشات کی جگہ امیدوں کی کرن نے لے لی ہے، ہر کس کے حقوق کو تحفظ حاصل ہے۔ ہم 79 ملین ترک شہریوں کے حقوق کا قطعی طور پر سرعت سے تحفظ کریں گے۔"
معاشرے کے ہر طبقے سے بغلگیر ہونے کے عمل کو جاری رکھنے کا ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ترکی کے تمام تر حلقوں کے با وقار طریقے سے اپنی اپنی زندگیوں کو جاری رکھنے کی ضمانت کو پہلے کی طرح جاری رکھیں گے۔
وقت ضائع کیے بغیر مل جل کر کام کرنے کا بھی اظہار کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ "آئیے جھگڑا، لڑائی کا وجود نہ پائے جانے والے ایک نئے ترکی کے لیے بر سرپیکار ہوتے ہیں۔"
تمام تر سیاسی جماعتوں کو قومی و آزادی پسند کسی نئے آئین کی تشکیل کی دعوت دینے والے احمد داود اولو نے کہا کہ "آئیے بغاوت پر مبنی قوانین سے کنارہ کشی کرتے ہوئے سول اور آزاد اقدار پر مبنی آئین کو شانہ بشانہ وضع کرتے ہیں۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں