جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی کامیابی پر دنیا بھر میں خوشی کا اظہا

برسلز، برلن، پیرس، ویانا، کولن اور پرزرن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی فتح پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا

407486
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی کامیابی پر دنیا بھر میں خوشی کا اظہا

انتخابات میں ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی کامیابی پر دنیا بھر میں خوشی و مسرت کا اظہار کیا گیا۔
برسلز، برلن، پیرس، ویانا، کولن اور پرزرن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی فتح پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ترک ووٹر نتائج کا علم ہوتے ہی خوشی میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
بیلجئیم بھر سے آنے والے ان ووٹروں نے ہاتھوں میں ترک پرچم لئے بیسیوں گاڑیوں کے کانوائے کی شکل میں شہر بھر کا چکر لگایا۔
یورپ کے ووٹروں نے واحد پرچم واحد وطن کا پیغام دیا اور خوشی کے اظہار کو رات گئے تک جاری رکھا۔
یورپ میں سب سے زیادہ ترک ووٹروں کے ممالک جرمنی اور آسٹریا میں بھی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے حامیوں نے انتخابات میں کامیابی کو جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
کولن میں بھی ہزاروں انسان سڑکوں پر تھے اور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی ترک ووٹروں نے انتخابات کو دیو ہیکل اسکرین پر لمحہ بہ لمحہ دیکھا۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی فتح کو کیک کاٹ کر منایا گیا۔
انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پیرس میں مقیم جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے حامیوں نے پیرس، سٹراس برگ، لیون جیسے شہروں میں پہلے انتخابی نتائج کو لمحہ بہ لمحہ دیکھا اور اس کے بعد کانوائے بنا کر شہروں کے چکر لگائے اور خوشی کا اظہار کیا۔
جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کی کامیابی کو بوسنیا ہرزیگوینیا اور کوسووا میں بھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سرائیوو میں مقیم ترکوں اور بوسنیائی باشندوں نے کانوائے بنا کر شہر کا چکر لگایا۔
ترک اور بوسنیائی مداحوں نے شہر کے مرکز میں جمع ہو کر صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داود اولو کے لئے نعرے لگا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
کوسووا میں بھی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مداحوں نے ہاتھوں میں ترک اور کوسووا کے پرچموں کے ساتھ "واحد حکومت"، "مضبوط ترکی مضبوط بالقان" کے نعرے لگائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں