ترکی بھر میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے

ملک بھر میں رائے دہندگان نے کسی غیر معمولی واقع کا سامنا کیے بغیر اپنا اپنا ووٹ ڈالا ہے

406835
ترکی بھر میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے

26ویں دور کے ممبران اسمبلی کا تعین کرنے کے لیے منعقدہ عام انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ ملک بھر میں اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔
ہا ئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی رو سے 32 اضلاع میں صبح سات بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل 4 بجے جبکہ باقی ماندہ اضلاع میں صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 5 بجے اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔
ترک رائے دہندگان نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار 6 بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالے۔
دریں اثناء بیرون ملک کسٹم چوکیوں پر ووٹنگ کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں بیرون ملک مقیم تارکین وطن کا 54 ملکوں میں پولنگ کا عمل 8 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک جاری رہا تھا۔
انقرہ میں جمع کردہ تارکینِ وطن کے ووٹوں اور ملک گیر آج پڑنے والے ووٹوں کی گنتی بیک وقت شروع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں