ترک مسلح افواج کے طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

داعش مخالف کولیشن کے دائرہ کار میں ترک ایف۔16 طیاروں نے صبح کے وقت سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی

361300
ترک مسلح افواج کے طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک مسلح افواج نے شام کے گاوں حارجے لی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔
داعش مخالف کولیشن کے دائرہ کار میں ترک ایف۔16 طیاروں نے صبح کے وقت سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
آپریشن کے دوران امریکی ایف 35 طیارے بھی تیار حالت میں منتظر تھے اور آپریشن کے بعد تقریباً 600 افراد پر مشتمل ترکمان یونٹوں نے حارجے لی گاوں میں کلین اپ موومنٹ شروع کردی۔
واضح رہے کہ حارجے لی ترکی کی سرحد سے منسلک گاوں ہے اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ماہِ جولائی میں اس کا کنٹرول سنبھالا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں