محبت کے بیج بوتے ہمیں بلندیوں کی جانب لیجائیں گے

وزیر اعظم داود اولو نے قونیا میں اہنے گھر کے سامنے اور مولانا جلال الدین رومی کے مقبرے کے سامنے جمع ہجوم سے مختصر خطاب میں با معنی پیفامات دیے

407194
محبت کے بیج بوتے ہمیں بلندیوں کی جانب لیجائیں گے

وزیر اعظم احمدد اود اولو نے کہا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی پہلے سے بھی زیادہ محنت و مشقت کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔
داود اولو نے انتخابات میں آق پارٹی کی فتح پر اولین طور پر آبائی شہر قونیا میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اپنی رہائش گاہ کے باہر یکجا ہونے والے ایک بڑے ہجوم سے صدا بند ہونے والے وزیر اعظم نے کہا کہ" یہ فتح ہم سب کی مشترکہ فتح ہے، یہ ہماری قوم کی ظفر ہے۔ "
وزیر اعظم داود اولو نے اپنی اہلیہ سارہ اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مولانا جلال الدین رومی کے مزار کی زیارت کی ۔
جہاں پر جمع ایک بڑے ہجوم سے خطاب کرنے والے جناب داود اولو نے کہا کہ کوئی چاہے ان کو ووٹ دے یا نہ دے ہم تمام تر ترک عوام سے بغلگیر ہوں گے۔
ان کی سیاسی جماعت کو ووٹ نہ دینے والوں سے شکست کی سوچ میں مبتلا نہ ہونے کی درخواست کرنے والے وزیر اعظم نے کہا کہ" میں آق پارٹی کو ووٹ نہ دینے والے میرے پیارے ہم وطنوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ آج کوئی بھی شہری شکست سے دو چار نہیں ہوا، بلکہ سب کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ یہ ہماری قوم و ملت اور جمہوریت کی ظفر ہے۔ ہم آپ سب سے بغلگیر ہونے کے آرہے ہیں۔ ہمارے دل آپ سب کے لیے کھلے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ محبت کے بیج بوتے ہوئے ہم ترک قوم کے اتحاد و یکجہتی میں کوشاں رہیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں