غیر قانونی طریقوں سے شام جانے کے خواہش مند غیر ملکی گرفتار

ترکی کے ضلع غازی آنتیپ میں غیر قانونی طریقوں سے شام جانے کے خواہش مند غیر ملکی 6 بچوں سمیت 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

361313
غیر قانونی طریقوں سے شام جانے کے خواہش مند غیر ملکی گرفتار

ترکی کے ضلع غازی آنتیپ میں غیر قانونی طریقوں سے شام جانے کے خواہش مند غیر ملکی 6 بچوں سمیت 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
غازی آنتیپ کے گورنر دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق تحصیل کھارکامش کے سرحد سے غیر قانونی طریقے سے شام جانے کی کوشش کرنے والے 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
حراست میں لئے جانے والے افراد کے پاسپورٹ کی چیکنگ سے 8 افراد کے قانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
غازی آنتیپ کے پولیس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کئے جانے والے ان افراد کے بارے میں قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں