مسئلہ قبرص کے حل کی کوششیں جاری

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص نے جزیرے کے سربراہان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں براہ راست مداخل ہونے کا کہا ہے

405918
مسئلہ قبرص کے حل کی کوششیں جاری

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص ایدھ نے مسئلہ قبرص کے حل سے متعلق سلسلہ مذاکرات میں کہیں زیادہ براہ راست طریقے سے مداخل ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چیز کا مقصد دونوں طرفین کے فائدے میں ہونے والے کسی حل چارے کی تلاش ہے۔
جزیرے میں 15 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والے سلسلہ مذاکرات کے دائرہ کار میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی اکن جی اور قبرصی یونانی انتظامیہ رہنما نکوس اناستاسدیاس نے ایدح کی میزبانی میں بفر زون میں واقع اقوام متحدہ کے خیر سگالی مشن دفتر میں ملاقات کی۔
جس کے بعد ایدھ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ملاقات باہمی تعاون کے ماحول میں سر انجام پائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ مئی سے ابتک دس بار سرکاری طور پر مذاکرات کیے گئے ہیں۔ اور اس عرصے میں 50 تیکنیکی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہو ئی ہے۔
ایدھ کا کہنا تھا کہ ماہ نومبر میں 6 بار یکجا ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ جس دوران سلسلہ حل کے قریب آنے کی پوری کوشش کی جائیگی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں