مسلح افواج شہریوں کے جانی تحفظ  کی ضامن ہیں۔، جنرل اقار

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار نے کہا کہ مسلح افواج شہریوں کے جانی تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتی ہیں۔

404248
مسلح افواج شہریوں کے جانی تحفظ  کی ضامن ہیں۔، جنرل اقار


یوم جمہوریہ کی مناسبت سے صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے دوران مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار نے کہا کہ مسلح افواج شہریوں کے جانی تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتی ہیں اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں شہریوں کو جانی تحفظ دینے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔
انھوں نے کہا کہ پی کے کے خلاف جدوجہد کے بارے میں رائے عامہ کو درست معلومات فراہم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل معاملہ ہے کیونکہ ہمارا ہر بیان رائے عامہ ،منڈیوں اور عالمی تعلقات پرموثر ثابت ہو سکتا ہے ۔ہم حتمی معلومات حاصل کیے بغیر کوئی بیان نہیں دینا چاہتے ہیں ۔ دہشت گردوں کیخلاف فوجی کاروائیوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد کو خفیہ رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں