جمہوریہ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی امانت ہے، جنرل حلوسی اقار

جنرل حلوسی اقار نے کہا کہ ترک مسلح افواج جمہوریہ ترکی کے لیے خطرہ تشکیل دینےعناصر کیخلاف بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گی ۔

359617
 جمہوریہ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی امانت ہے، جنرل حلوسی اقار

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار نے 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیاہے ۔
انھوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج جمہوریہ ترکی کے لیے خطرہ تشکیل دینےعناصر کیخلاف بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گی ۔ جمہوریہ ترکی ہمارے ابدی کمانڈر انچیف مصطفیٰ کمال اتاترک کی امانت ہے اور مسلح افواج جمہوریہ ترکی کی آزادی ،خودمختاری ، قومی یکجہتی اور علاقائی سالمیت کی ضمانت ہیں ۔ ہمارے پاس جدید ترین اسلحہ اور نڈر فوج موجود ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج جمہوریہ ترکی کی یکجہتی ،خود مختاری اور آزادی کو لاحق خطر ات سے نبٹنے کا بھر پور عزم اور صلاحیت رکھتی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں