دیار باقر میں دو پولیس اہلکار شہید

داعش کے رکن دہشت گرد ہونے کا تعین کردہ ایک گھر پر چھاپے کےد وران باہر نصب کردہ بم دھماکے سے پھٹ گیا

400032
دیار باقر میں دو پولیس اہلکار شہید

دیار باقر میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کاروائی کے دوران دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
تحصیل قایا پینار میں داعش کے رکن دہشت گردوں کے قیام کرنے کا تعین کردہ ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
اس دوران گھر کے اطراف میں نصب کردہ بم پھٹ گیا۔ جس سے دو پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
اس دھماکے کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا، تا ہم علاقے میں تصادم تا حال جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں