شامی مخالفین کو بھی مذاکرات کا حصہ بنایا جائے: ترک دفتر خارجہ

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے ویانا میں ہونے والے شام سے متعلق چہار رکنی اجلاس کے بارے میں کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کے بارے میں شامی مخالفین سے بھی مشاورت کی جائے اور آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس میں ان کی موجودگی کو بھی ممکن بنایا جائے

398228
شامی مخالفین کو بھی مذاکرات کا حصہ بنایا جائے: ترک دفتر خارجہ

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے ویانا میں ہونے والے شام سے متعلق چہار رکنی اجلاس کے بارے میں کہا ہے کہ اجلاس میں شام میں امن و امان کی بحالی کے ممکنہ امکانات پر غور کیا گیا ہے۔
بیلگیچ نے اپنے تحریری بیا ن میں کہا ہےکہ اس اجلاس میں ترکی نے شام کے حوالے سے اپنے اہداف کا برملا اظہارکیا ہے اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ اس معاملے میں جنیوا معاہدے کی پاسداری ضروری ہے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے مستقبل کے بارے میں شامی مخالفین سے بھی مشاورت کی جائے اور آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس میں ان کی موجودگی کو بھی ممکن بنایا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں