وزیر اعظم داؤد اولو کے دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق پیغامات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے وان میں انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے بارے میں اہم پیغامات دئیے ہیں ۔

395078
وزیر اعظم داؤد اولو کے دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق پیغامات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے وان میں انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے بارے میں اہم پیغامات دئیے ہیں ۔
انھوں نے سول سوسائیٹیز کے نمائندوں کیساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ترک جمہوریت اور بھائی چارے کو ہدف بنانے والے عناصر کو ڈیموکریسی کے دائرے میں رہتے ہوئے جواب دیا جائے گا ۔ مشرقی اور جنوب مشرقی علاقے کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری رہے گا ۔دہشت گرد بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں لیکن ہم ان راستوں پر پھول نچاور کریں گے ۔ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔ ہم نے سیاسی حل کا جو عمل شروع کیا ہے اسے ادھورا نہیں چھوڑا ہے۔ ہم نے جس کام کا بیڑا اٹھایا ہے اسے پورا کر یں گے ۔ اگر ہم اپنے ترک اور کرد شہریوں میں کسی قسم کا امتیاز کرتے ہیں تو ہمارا یہ مقام ، ہمار ا سانس ہمارا بدن ہم پر حرام ہو جائے ۔وزیر اعظم داؤد اولو نے کہا کہ ہم اپنے وطن عزیر میں امن ،ڈیموکریسی اور آزادی کو ضمانت میں لیں گے۔ ملک کے ہر شہری کا جان و مال حکومت کے تحفظ میں ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں