صدر ایردوان اور جرمن چانسلرکا ایجنڈے کے معاملات پر غور

ترکی کا دورہ کرنے والی جرمن چانسلر انگیلا مریکل کو صدر ترکی نے استنبول کے یلدز محل میں شرف ملاقات بخشا جس دوران ایجنڈے کے اہم معاملات زیر غور آئے

355658
صدر ایردوان اور جرمن چانسلرکا ایجنڈے کے معاملات پر غور

صدر ایردوان نے مرکیل کے ساتھ "رکنیت مذاکرات کے عنوانات" اور"مہاجرین" کے معاملات پر بات چیت کی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے سرکاری دورے پر موجود جرمن چانسلر انگیلا مرکیل کو استنبول کے یلدز محل کے قصرِ مبین میں شرف ملاقات بخشا۔
ایردوان نے مرکیل سے ملاقات کے بعد اپنے اعلانات میں کہا کہ ہم نے ترکی اور یورپی یونین کے مابین رکنیت مذاکرات کے عنوانات پر بحث کا جائزہ لیا ہے ، میں نے اس ضمن میں خاص طور پر جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اسپین کی حمایت کی درخواست کی ہے۔
صدر ترکی اور جرمن چانسلر نے ایک مشترکہ پریس کانفرس کا بھی اہتمام کیا۔
ترک صدر نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر مبنی عملی منصوبے پر عمل درآمد کے تقاضے پر ترکی کی حساسیت کے برقرار ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ " ہمارے اہمیت کے حامل معاملات میں سے ایک مہاجرین کی ترکی اور مغربی ممالک میں موجودہ صورتحال ہے۔ ہم نے اس ضمن میں بوجھ کو مشترکہ طور پر اٹھانے کے حوالے سے جائزے لیے ہیں۔ اِنہوں نے ترکی کے اس حوالے سے بوجھ کا بذات خود ذکر کرتے ہوئے کہا ہے "ہمیں اس معاملے میں ترکی کا ممد ومعاون ثابت ہونا چاہیے۔"
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہماری ملاقات میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ طور پر کاروائیاں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
جرمن چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس چیز کا بخوبی اندازہ ہے کہ ترکی نے ابتک دو ملین سے زائد مہاجرین کو پناہ دیتے ہوئے ایک انتہائی مشکل ذمہ داری اپنے سر اٹھا رکھی ہے۔
مہاجرین کی نقل مکانی میں مزید اضافہ ممکن ہے اور براستہ ترکی یہ لوگ یورپی یونین کے ملکوں کو جانے کی کوشش بھی کریں گے۔ لہذا ہم ترکی کی ذمہ داریوں کو مل جل کر اٹھانے کی ضرورت کا دفاع کررہے ہیں۔
مہمان چانسلر نے یہ بھی بتایا کہ ایردوان کے ساتھ آئندہ کی ملاقات ماہ نومبر میں انطالیہ کے جی ۔ 20 سربراہی اجلاس میں ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں