ضلع تنیجلی میں دہشت گردوں نے دو فوجیوں کو شہید کر دیا

علاقے سے گزرنے والی فوجی بکتر بند گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے ہوا میں اڑا دیا گیا

355772
ضلع تنیجلی میں دہشت گردوں  نے دو فوجیوں کو شہید کر دیا

تنجیلی میں ایک بکتر بند فوجی گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے میں دو فوجی شہید ہو گئے۔
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ترک فضائیہ کے تعاون سے آپریشنز جاری ہونے والے ضلع تنجیلی ۔ پُلو مور شاہراہ پر فوجی گاڑی کے گزر کے وقت سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد کو دہشت گردوں نے ہوا میں اڑا دیا۔ جس سے گاڑی پر سوار 4 فوجی زخمی ہو گئے۔
علاقے کو جانے والی ایمبولینس کے طبی عملے نے زخمی فوجیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جنہیں بعد میں سیکورسکی ہیلی کاپٹر کے زریعے تنجیلی کے سرکاری اسپتال پہنچا دیا گیا۔ تا ہم چار زخمیوں میں سے دو فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
تنجیلی کے دفترِ گورنر نے اطلاع دی ہے کہ صبح سات بجے سے مذکورہ شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں فضائی و بری کاروائیاں جاری ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں