دہشت گرد تنظیم کو بھاری حزیمت ہوئی ہے، جنرل خلوصی آقار

ترک مسلح افواج کے سربراہ نے دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف حالیہ آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی

393512
دہشت گرد تنظیم کو بھاری  حزیمت ہوئی ہے، جنرل خلوصی آقار

مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آقار نے دہشت گرد تنظیم کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی عراق اور اندرون ِ ملک آپریشنز کے ساتھ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ " یہ جنگ دہشت گردوں کے مکمل صفائے تک جاری رہے گی۔"
جنرل آقار نے واضح کیا ہے کہ " شمالی عراق اور اندرونِ ملک فوجی کاروائیوں کے ساتھ اہم سطح پر اسلحہ اور جنگی سازو سامان ، ٹھکانوں، پناہ گاہوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ اس دوران دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد کا بھی صفایا کیا گیا ہے۔ ہماری یہ جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی۔"
انہوں نے اس دوران عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچنے کے معاملے پر ترک مسلح افواج نے بڑی حساسیت اور احتیاط سے کام لیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں