دہشت گردی کی تفتیش کیلیےتحقیقاتی کمیٹی کا قیام زیرغور ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سانحہ انقرہ کی تفتیش کےلیے قومی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

392167
دہشت گردی کی تفتیش کیلیےتحقیقاتی کمیٹی کا قیام زیرغور ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے سانحہ انقرہ کی تفتیش کےلیے قومی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جناب ایردوان نے اس بات کا اظہار سرکاری دورے پر آئے ہوئے فن لینڈ کے صدر ساولی نینیتسو کے ساتھ مشترکہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
جناب صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے انقرہ میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث عناصر کو ضرور منظر عام پر لایا جائے گا۔اس سلسلے میں ایک قومی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ میرا خیال ہے کہ ان حملوں کی روک تھام کےلیے ضروری تدابیر ناکافی ثابت ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے پس پردہ عناصر کا تعلق شام سے ہو سکتا ہے جبکہ داعش ،پی کےکے، پی وائی ڈی ،وائی پی جی اور دیگر تنظیموں پر بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کی درجہ بندی نہیں بلکہ اس کی نوعیت کا تقاضا کر رہے ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کی پشت ٹیکنے والوں کو میرا یہ کہنا ہے کہ وہ اس خونی کھیل میں برابر کے شریک ہی جب کہ ہم خونیوں اور دہشت گردوں کے درمیان کسی قسم کا امتیاز برتے بغیر ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں