انقرہ دہشت گردی کے واقعے میں 95 افراد ہلاک، تین روز کے لیے سوگ

انقرہ ریلوے اسٹیشن کےقریب امن ریلی میں شرکت کرنے کے خواہاں افراد کے اجتماع کے موقع پر اوپر تلے دو بم دہماکے ہوئے۔ ملک میں تین روز کے لیے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے

391134
انقرہ دہشت گردی کے واقعے  میں 95 افراد ہلاک، تین روز کے لیے سوگ

دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 95 جبکہ زخمیو ہونے والے افراد کی تعداد 246 تک پہنچ گئی ہے۔
انقرہ ریلوے اسٹیشن کےقریب امن ریلی میں شرکت کرنے کے خواہاں افراد کے اجتماع کے موقع پر اوپر تلے دو بم دہماکے ہوئے۔
ملک میں تین روز کے لیے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیر صحت اور دیگر وزراء نے اعلان کیا ہے کہ بم دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 95، جبکہ زخمیوں کی تعداد 246 تک بڑھ گئی ہے، جن میں سے جبکہ 48 انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
یہ دھماکے انقرہ میں محنت امن اور ڈیموکریسی اور جنگ کے خلاف جدوجہد کے زیر عنوان منعقد ہونے والے جلسے کے مقام پر اوپر تلے کیے گئے۔
زخمیوں کو نمونے، ابن سینا اور جوار کے دیگر اسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس مذموم حملے کی بنا پر صدر رجب طیب ایردوان، وزیر اعظم احمد داود اولو اور ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو نے اپنے اپنے پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے۔
صدر ایردوان نے اس واقع کے حوالے سے مختصراً بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ " میں اس مذموم حملے پر لعنت و ملامت بھیجتا ہوں، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کا دعا گو ہوں۔"
وزیر اعظم داود اولو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سیکورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں نائب وزیر اعظم آکدوان، وزیر داخلہ، وزیر صحت، خفیہ سروس کے سیکرٹری ، محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انقرہ کے گورنر شرکت کر رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں