انقرہ میں بم دھماکوں میں کم ازکم 20 افراد ہلاک

دارالحکومت انقرہ کے ریلوے اسٹیشن کے چوراہے پر ایک جلسے کے دوران دو زور دار دھماکے ہوئے ہیں

352198
انقرہ میں بم دھماکوں میں کم ازکم 20 افراد ہلاک

دارالحکومت انقرہ میں ریلوے اسٹیشن کے واقع ہونے والے چوراہے پر بموں کے زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں بھاری تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق انقرہ میں محنت امن اور ڈیموکریسی اور جنگ کے خلاف جدوجہد کے زیر عنوان منعقد ہونے والے جلسے کے مقام پر دو مختلف دھماکے ہوئے ہیں۔
جائے وقوع کو بھاری تعداد میں ایمبولینس اور طبی عملہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں کو نمونے، ابن سینا اور جوار کے دیگر اسپتالوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
تاریخی ٹرین اسٹیشن کو بھی اہم سطح کا نقصان پہنچا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں