صدر ترکی کا جاپانی اخبار میں مقالہ

مقالے میں ترک اور جاپانیوں کے اپنے منفرد ثقافتی ورثوں کو دور حاضر تک تحفظ دینے والی دو عظیم اقوام ہونے کی وضاحت کرنے والے ایردوان نے لکھا ہے کہ دونوں قوموں نے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیے ہیں

351638
صدر ترکی کا جاپانی اخبار میں مقالہ

صدر رجب طیب ایردوان نے جاپانی روزنامہ مائی نچی شم بُن کے لیے ایک مقالہ تحریر کیا ہے۔
مقالے میں ترک اور جاپانیوں کے اپنے منفرد ثقافتی ورثوں کو دور حاضر تک تحفظ دینے والی دو عظیم اقوام ہونے کی وضاحت کرنے والے ایردوان نے لکھا ہے کہ دونوں قوموں نے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیے ہیں اور عالمی تہذیبوں کے جنم پانے میں اہم خدمات فراہم کی ہیں۔
صدر ایردوان نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ جمہوریت کے دور سے چلے آنے والے باہمی تعلقات میں مزید گہرائی آنے کا عمل تا حال جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسود کے کنارے تعمیر کیے جانے والے سنوپ نکلیئر پاور اسٹیشن کو ایک خصوصی مقام دینے کی ضرورت ہے، یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو کسی سڑیٹیجک شراکت داری کی ماہیت دلائے گا۔
ترک صدر نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ ترکی میں تا حال سر گرم ِ عمل دو سو کے لگ بھگ جاپانی سرمائے کی حامل فرموں میں ہم مزید اضافے کے متمنی ہیں، انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو ترکی آنے کی دعوت دی۔
ترکی میں گزشتہ برس اور امسال دو دو بار انتخابات ہونے کے باوجود سرکاری خزانے کے مضبوط سطح پر ہونے پر زور دینے والے ایردوان نے لکھا ہے کہ "افراطِ زر کی شرح میں گراوٹ کا عمل جاری ہونے کے وقت حکومتی تدابیر کی بدولت کرنٹ خسارے میں سرعت سے کمی کا عمل بھی جاری ہے۔ ہم یکم نومبر کے عام انتخابات کے بعد تعمیری اصلاحات کو تیزی سے عملی جامہ پہنائے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں