بلقانی ممالک میں ہماری ثقافتی اقدار ایک میراث ہیں: داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ بلقانی ممالک میں موجود ترک نژاد ارکان پارلیمان ہماری برادری سے ہیں جو کہ اپنے ممالک میں ترکی کی نمائندگی کر رہے ہیں

390255
بلقانی ممالک میں ہماری ثقافتی اقدار ایک میراث ہیں: داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ بلقانی ممالک میں موجود ترک نژاد ارکان پارلیمان ہماری برادری سے ہیں جو کہ اپنے ممالک میں ترکی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
جناب داود اولو نے ازمیر میں بلقانی ترک نژاد برادری سے وابستہ ارکان پارلیمان سے خطاب کے دوران کہا کہ دل سے دل کو راہ ہوتی ہے لہذا مجھے یہاں ترکی زبان کا ترجمہ کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
جناب داود اولو نے حاضرین سےکہا کہ بلقانی ممالک کے ہر شہر میں ہمارے ثقافتی ورثے کی نشانیاں موجود ہیں اور ازمیر میں آپ کا یکجا ہونا ہمارے تین بنیادی اہداف کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف بلقانی ممالک میں بسے ترک نژاد بھائی بہنوں کے ترکی سے تعلقات کو فروغ دینا ہے ،دوسرا ہدف آپ کے وسیلے سےترکی اور بلقانی ممالک کے درمیان ہمارے دوستانہ روابط کو مزید تقویت دینا ہے اور ہمارا تیسرا ہدف آپ جیسے قابل احترام دوستوں کو ہر سال ترکی میں کانفرنس کی دعوت دینا شامل ہے ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان عوامل سے ہم اپنی ثقافتی اقدار کا بہتر طریقے سے تحفظ کرتے ہوئے بلقانی ممالک سے دوستانہ تعلقات کو تقویت دیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں