دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کو جاری رکھا جائے گا

دہشت گردی کے خلاف پُر عزم جدوجہد کے دوران قانونی حدود کو نقصان پہنچانے والے روّیوں کو ڈھیل نہیں دی جائے گی: وزیر اعظم احمد داود اولو

349580
دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کو جاری رکھا جائے گا

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کو قانون کے دائرے میں جاری رکھا جائے گا۔
اپنے سرکاری ویب سائٹ پیج سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیانات میں وزیر اعظم نے کہا کہ شرناک میں ہلاک کئے جانے والے ایک دہشت گرد کی تصاویر ہماری منظور کردہ نہیں ہیں اور ہم نے ان مناظر سے متعلق قانونی اور دفتری تحقیقات کے لئے ضروری تعلیمات دے دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ملت کے سامنے اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ دہشت گردی کے خلاف پُر عزم جدوجہد کے دوران قانونی حدود کو نقصان پہنچانے والے اس نوعیت کے روّیوں کو ڈھیل نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے یکم نومبر کے انتخابات کے لئے منشور کو بھی کل جاری کیا۔
اس منشور میں ایک نئے آئین کا اور سیاسی پارٹیوں کے لئے نئے قانون کے اجراء کا وعدہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ججوں اور اٹارنیوں کے ہائی کمیشن کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ماہرین کے ادارے کو دوبارہ سے تازہ کیا جائے گا۔
اقتصادی شعبے میں کم ترین اجرت کی مقدار کو 1300 لیرا تک کر دیا جائے گا۔
دہشت گردی کے خلاف جد وجہد اور انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلہ منشور کے ایجنڈے کے موضوعات تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں