دہشت گرد تنظیم PKK کے حملوں میں 3 فوجی شہید

ضلع شرناک کی تحصیل بیت الشباب میں دہشت گردوں کی طرف سے راستے میں نصب کردہ بم فوجی کانوائے کے گزرنے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے

386040
دہشت گرد تنظیم PKK کے حملوں میں 3 فوجی شہید

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حملوں میں 3 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔
ترکی کے ضلع شرناک کی تحصیل بیت الشباب میں دہشت گردوں کی طرف سے راستے میں نصب کردہ بم فوجی کانوائے کے گزرنے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔
حملے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے اور حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئےفضائی تعاون کے ساتھ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن کے جوار میں باگوک پہاڑ پر دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران 2 فوجی زخمی اور ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا ہے۔
دہشت گرد تنظیم نے صبح کے وقت بھی ضلع دیار بکر میں ڈیوٹی جانے کے لئے گھروں سے نکلنے والے 2 فوجیوں پر گاڑی پر سوار ہونے کے دوران حملہ کیا۔
زخمی فوجی تمام تر طبّی کوششوں کے باوجود شہید ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں