ترکی، فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا: داوداولو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم احمد داود اولو نے اسرائیل کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی پر تنقید کرتے ہوئے ترکی فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا

348305
ترکی، فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا: داوداولو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم احمد داود اولو نے اسرائیل کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی پر تنقید کرتے ہوئے ترکی فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا ۔
وزیراعظم داود اولو نے کہا کہ فلسطینی سر زمین کی سالمیت ضروری ہے لہذا غزہ کے علاقے میں غیر انسانی حرکات کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب دنیا کے نقشےپر فلسطین ایک آزاد ریاست کے طور پر ضرور ابھرے گا۔
جناب داود اولو نے امید ظاہر کی کہ فلسطینی پرچم مشرق القدس میں لہرانا چاہئے جس کا صدر مقام القدس شریف ہوگا۔
وزیراعظم نے داعش اور شامی مہاجرین کے حوالے سے کہا کہ اسد ا نتظامیہ اپنی ہی عوام کا خون کر رہی ہے جس کا مستقبل ہمیں تاریک نظر آتا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ شام کے تنازعے کا سیاسی حل فوری طور پر تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ داعش کا جنم شام کی خانہ جنگی کا نتیجہ ہے جس کے خلاف مزاحمت میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ شام میں امن کی ضمانت داعش اور اسد اتنظامیہ کے خاتمے سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں