ترکی:47 سال اسپتال میں رہنے کے بعد ترک شہری دم توڑ گیا

ترکی کا ایک شہری 47سال برصا شہر کے ایک ہسپتال میں رہنے کے بعد بالآخر دم توڑ گیا جس پر عملہ کافی افسردہ ہے

348437
ترکی:47 سال اسپتال میں رہنے کے بعد ترک شہری دم توڑ گیا

ترکی کا ایک شہری 47سال ہسپتال میں رہنے کے بعد بالآخر دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر برصا کے رہائشی 70سالہ عبداللہ قوذان کو دمے اور ذیابیطس کی بیماری تھی ۔
اسے پہلی بار 1968میں شدید کمر در د کے باعث ہسپتال لایا گیا جب کہ وہ فوج میں ملازم تھا۔
عبداللہ کے پا س رہنے کو گھر نہیں تھااور دوسری طرف اس کا ہسپتال کے عملے کیساتھ برتاؤبھی اچھا تھا اس لئے اسے ہسپتال میں رہنے کی خصوصی اجازت دیدی گئی۔
اتنے عرصے میں عبداللہ جتنی بار بھی علاج کروا کر جاتا واپسی پر ہسپتال انتظامیہ ہر دفعہ اسکانئے مریض کے طور پر داخلہ کرتی رہی۔
ہسپتا ل کے عملے نے بات کرتے ہوئے کہا وہ ہمارے ہسپتال کو ایک رکن تھاہم نے اسک ابہت خیال رکھا مگر عید کی چھٹیوں میں اسکی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس کے بعد ہم اسے بچا نہ سکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں