صدر ایردوان کی ترک مزدوروں سے ٹیلی فون پر بات چیت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عراق میں رہا کئے جانے والے 16 ترک مزدوروں کو وطن واپس لانے کے لئے ANA طیارہ بھیجا ہے

353866
صدر ایردوان کی ترک مزدوروں سے ٹیلی فون پر بات چیت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عراق میں رہا کئے جانے والے 16 ترک مزدوروں کو وطن واپس لانے کے لئے ANA طیارہ بھیجا ہے۔
صدر ایردوان نے مزدوروں میں سے 2 کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں تسلی دی۔
عراق سے اغوا کئے جانے والے 16 ترک مزدوروں کو 28 دن کے بعد صبح کے وقت رہا کیا گیا۔
مزدوروں کو بغداد میں ترکی کے سفیر فاروق کھائے مک جی کے حوالے کیا گیا۔
رواں مہینے کے آغاز میں اغوا کئے جانے والے ان مزدوروں میں سے 2 کو 16 ستمبر کو رہا کر دیا گیا تھا۔
اس طرح 18 مزدوروں میں سے سب کے سب رہا ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مزدور دارالحکومت بغداد میں ایک تعمیراتی فرم میں ملازم تھے اور انہیں ایک مسلح گروپ نے اغوا کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں