منیٰ میں 6 ترک حاجی ابھی تک لاپتہ

عید الضحیٰ کے پہلے دن سعودی عرب کے شہر مکّہ سے 5 کلو میٹرفاصلے پر واقعہ منیٰ میں پیش آنے والے المیے میں ہلاک ہونے والے حاجیوں کی تعداد 964 تک پہنچ گئی

354417
منیٰ میں 6 ترک حاجی ابھی تک لاپتہ

منیٰ میں 6 ترک حاجی ابھی تک لاپتہ ہیں۔۔۔
عید الضحیٰ کے پہلے دن سعودی عرب کے شہر مکّہ سے 5 کلو میٹرفاصلے پر واقعہ منیٰ میں پیش آنے والے المیے میں ہلاک ہونے والے حاجیوں کی تعداد 964 تک پہنچ گئی ہے۔
المیے میں 2 ترک حاجی جاں بحق ہو گئے ، 4 زخمی ہوئے ہیں اور 6 تاحال لاپتہ ہیں۔
اژدہام کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ترک حاجیوں کی تعداد اس سے قبل 4 بتائی گئی تھی جس کی بعد میں تصحیح کر کے 2 کر دیا گیا اطلاع کے مطابق جان بحق ہونے والے دیگر 2 ترک حاجیوں کی ہلاکت کی وجہ اژدہام نہیں تھی۔
دوسرے طرف منیٰ میں اس حادثے کے بعد زندگی معمول پر آ گئی ہے۔
سڑکوں پر صفائی کا کام اختتام پذیر ہو گیا ہے اور متاثرہ جگہ پر حفاظتی تدابیر جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں