دہشت گرد تنظیم پی کے کے پر کاری ضرب

ترک مسلح افواج نے عراق کے شمال میں دہشت گرد تنظیم' پی کے کے ' کے خلاف فضائی آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کے 11 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

392448
دہشت گرد تنظیم پی کے کے پر کاری ضرب

ترکی مسلح افواج کی طرف سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔۔۔
اطلاع کے مطابق ترک مسلح افواج نے عراق کے شمال میں دہشت گرد تنظیم' پی کے کے ' کے خلاف فضائی آپریشن کیا۔
آپریشن میں میتینا کے علاقے میں 11 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے مورچوں ، پناہ گاہوں اور سازوسامان کے ڈپووں کو تباہ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف سکیورٹی فورسز اندرون ملک بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شرناک کی تحصیل بیت الشباب میں 15 دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں اس کے علاوہ 8 لانگ بیرل اسلحے اور 2 راکٹ لانچروں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں