ترکی کا مقام خطے میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے: داوداولو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک میں موجود وزیراعظم نے ترُکین وقف کی طرف سے دیے جانے والے ایک عشائیے میں شرکت کے دوران کہا کہ بعض ممالک کی قسمت کا فیصلہ خطے کی صورت حال پر منحصر ہوتا ہے لیکن ترکی کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ وہ خطے میں اپنا مقام خود بنانے کی اہلیت رکھتا ہے

392290
ترکی کا مقام  خطے میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے: داوداولو

وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ ترکی اپنے خطے میں نمایاں مقام حاصل کرنا جاری رکھے گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک میں موجود وزیراعظم نے ترُکین وقف کی طرف سے دیے جانے والے ایک عشائیے میں شرکت کی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی قسمت کا فیصلہ خطے کی صورت حال پر منحصر ہوتا ہے لیکن ترکی کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ وہ خطے میں اپنا مقام خود بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکی علاقائی سلامتی و استحکام کو ممکن بنانے میں ایک اہم سیاسی کردار کا حامل ملک ہے جس نے گزشتہ تیرہ سال کے عرصے میں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ کے سالوں میں بھی ترکی اپنی مثبت پالیسیوں کی بدولت علاقے میں کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں