اقوام متحدہ میں ترکی کے جی۔20 اہداف کا اعلان

نائب وزیر اعظم جودت یلماز نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں 15 تا 16 نومبر کو ضلع انطالیہ میں منعقد ہونے والے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے اولیت کے معاملات اور قابل عمل ترقیاتی اہداف میں ترکی کی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں

392299
اقوام متحدہ میں ترکی کے  جی۔20 اہداف کا اعلان

ترکی نے اقوام متحد ہ میں جی۔ 20 کے اولیت کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔
نائب وزیر اعظم جودت یلماز نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں 15 تا 16 نومبر کو ضلع انطالیہ میں منعقد ہونے والے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے اولیت کے معاملات اور قابل عمل ترقیاتی اہداف میں ترکی کی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
اپنے خطاب میں کم سطح کی آمدانی کے حامل ملکوں پر خصوصی توجہ دیے جانے پر زور دینے والے یلماز کا کہنا تھا کہ ترکی جی ۔ 20 کی عبوری صدارت کے دور میں تنظیم کے امور میں وسعت، عمل درآمد اور سرمایہ کاری اصولوں کو پیش پیش بنانے میں کوشاں رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جی۔ 20 نے گزشتہ برس سن 2025 تک جنسی تفریق کی سطح کو 25 فیصد تک گرانے کا ہدف مقرر کیا تھا ، جس کی رُو سے ایک سو ملین خواتین کو افرادی قوت میں شامل کیے جانے کے مواقع فراہم کیے جائینگے۔
اجلاس میں پناہ گزینوں کے مسئلے کے ایک عالمی مسئلہ ہونے پر بھی زور دینے والے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی نے دو ملین شامی اور عراقی شہریوں کو پناہ دے رکھی ہے ، جن پر ابتک 7 ارب 600 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی جا چکی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں