دہشت گردوں نے عید الضحیٰ کی رات کو بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا

ضلع بِن گیول میں راستہ روکنے والے PKK کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے جانے والی پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا گیا

353814
دہشت گردوں نے عید الضحیٰ کی رات کو بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا

ترکی میں دہشت گردوں نے عید الضحیٰ کی رات کو بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔۔۔
ضلع بِن گیول میں راستہ روکنے والے PKK کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے جانے والی پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا گیا۔
حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا ہے اور پولیس کی طرف سے حملے کا فوری جواب دیا گیا۔
جھڑپ کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو مردہ حالت میں تحویل میں لیا گیا ہے۔
بن گیول کے گورنر یاوز سلیم کوشگیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک کئے جانے والے دہشت گرد ضلعی پولیس ڈائریکٹر آتالائے اُرکیر پر خود کش حملے میں ملوث تھے۔
PKK کے دہشت گردوں نے سیرت میں بھی گیزیر ندی پر قائم کنووں کی نگرانی پر مامور فوجیوں کو بھی ہدف بنایا۔
راکٹ لانچروں اور لانگ بیرل اسلحے کی مدد سے کئے جانے والے اس حملے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا ہے۔
زخمی فوجی کو سیرت سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاہے۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے فضائی تعاون کے ساتھ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دہشت گردوں نے ضلع تنجے لی میں بھی عید کے روز ڈیوٹی تبدیل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
لانگ بیرل اسلحے سے کئے جانے والے اس حملے کے خلاف پولیس نے فوری جوابی کاروائی کی۔
حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
دو کوبرا ہیلی کاپٹروں نے دہشت گردوں کے فرار کے راستوں پر بھاری فائرنگ کی۔
ترک مسلح افواج کے PKK کے خلاف فضائی آپریشنوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
حقاری کی تحصیل داع لی جا میں بھی فضائی آپریشن میں دہشت گردوں کے ایمونیشن اور پیٹرول ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
اس دوران دہشت گرد تنظیم سے فرار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں