پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دو وزراء مستعفی

جس طرح حکومت میں رہنا ان کا ذاتی فیصلہ تھا اسی طرح حکومت سے علیحدہ ہونا بھی ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ وزیر اعظم احمد داود اولو

353180
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دو وزراء مستعفی

عبوری حکومت میں شامل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دو وزراء مسلم دوعان اور علی حیدر کھونجا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے یہ دووزراء 25 دن تک عبوری حکومت میں رہے ہیں اور وزیر اعظم احمد داود اولو نے اس موقف کے ساتھ ان کے استعفے قبول کر لئے ہیں کہ "جس طرح حکومت میں رہنا ان کا ذاتی فیصلہ تھا اسی طرح حکومت سے علیحدہ ہونا بھی ان کا ذاتی فیصلہ ہے"۔
مذکورہ وزراء کے استعفوں سے خالی ہونے والی نشستوں میں سے یورپی یونین کی وزارت پر بیریل دیدے اولو اور وزارت ترقی پر جنید دُز یول کو متعین کیا گیا ہے۔
ہائی ایجوکیشن کمیشن کی پروفیسر ڈاکٹر بیریل دیدے اولو بین االاقوامی تعلقات کے شعبے میں اپنی کامیابیوں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں جبکہ جنید دُز یول اسی ادارے کے سربراہ متعین ہو گئے ہیں کہ جس میں وہ مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں