صدر رجب طیب ایردوان ماسکو کے ایک روزہ دورے پر

اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ماسکو میں تعمیر کروائی گئی ماسکو مرکزی جامع مسجد کا افتتاح بھی کریں گے

352114
صدر رجب طیب ایردوان ماسکو کے ایک روزہ دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان بدھ کے روز ماسکو کے ایک روزہ سرکاری دورے پر تشریف لے جائیں گے۔
اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ماسکو میں تعمیر کروائی گئی ماسکو مرکزی جامع مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔
ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ شام کے مسئلے سمیت علاقائی موضوعات پر بات چیت کی توقع کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ ماسکو میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان کی فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ملاقات متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں