انقرہ میں دہشت گردی کے خلاف عوام کی شاندار پیدل مارچ

ترک دارالحکومت میں ایک پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی 14 سماجی تنظیمو ں کے اشتراک سے عوام کی کثیر تعداد نے دہشت گردی کی مذمت اور ملک میں اخوت و یگانگت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا

351280
انقرہ میں دہشت گردی کے خلاف عوام کی شاندار پیدل مارچ

ترکی میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف عوام یک آواز و متحد ہو گئی ۔
اس سلسلے میں انقرہ میں ایک پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی 14 سماجی تنظیمو ں نے حصہ لیا۔
یہ پیدل مارچ انقرہ میں واقع جمہوریہ ترکی کی پہلی اسمبلی کے سامنے ختم ہوئَی جس میں عوام نے ترک پرچم اٹھا رکھے تھے۔
مارچ میں عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف آواز اٹھائی اور ملک میں بسے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی و بھائی چارگی کے فروغ کےلیے نعرے لگائے۔
اس پیدل مارچ کے دوران 1500 میٹر طویل اور 7 میٹر چوڑا ترک پرچم استعمال کیا گیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں