باکو کی آزادی کی 97 ویں سالگرہ منائی گئی

آذربائیجان کو آرمینی جتھوں اور بالشویک یونٹوں سے بچانے والے کاکیشین اسلامی فوج کے ایک ہزار 130 فوجیوں کی یاد تازہ کی گئی

350369
باکو کی آزادی کی 97 ویں سالگرہ منائی گئی

باکو کی آزادی کی 97 ویں سالگرہ منائی گئی۔۔۔
اس سلسلے میں باکو ترک شہداء کے قبرستان میں منعقدہ تقریب میں آذربائیجان کو آرمینی جتھوں اور بالشویک یونٹوں سے بچانے والے کاکیشین اسلامی فوج کے ایک ہزار 130 فوجیوں کی یاد تازہ کی گئی۔
باکو میں ترکی کے سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ تقریب میں سفیر اسماعیل آلپر جوشکن، فوجی اتاشی بریگیڈئیر احسان باشبوز کرت، سفارت خانے کے مشیر اوردیگر اہلکاروں، آذربائیجان میں ترک فرموں کے نمائندوں، کاروباری حضرات اور شہریوں نے شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں