مُش میں دہشت گردوں کے حملے میں 12 فوجی زخمی ہو گئے

دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر زیر علاج لے لیا گیا ہے

349968
مُش میں دہشت گردوں کے حملے میں 12 فوجی زخمی ہو گئے


مُش میں بم حملہ کرنے والے دہشت گرد 12 فوجیوں کے زخمی ہونے کا موجب بنے ہیں جن میں سے ایک کی حالت ناز ک ہے۔
دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں وسیع پیمانے کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناء شانلی عرفا کی تحصیل ویران شہر میں PKK کے یوتھ ونگ کے خلاف کاروائی میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مشکوک افراد کی اقامت گاہوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور تنظیم بنانے سے متعلق دستاویز برآمد ہوئی ہیں۔
دوسری جانب روسی دفتر ِ خارجہ نے دہشت گرد تنظیم PKK کے ترکی میں حملوں کی مذمت کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں