ترک کونسل کا آستانہ میں اجلاس

وزیر خارجہ فریدون سینرلی اولو نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کے دوران ایک مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کے قیام کی تجویز پیش کی ہے

344180
ترک کونسل کا آستانہ میں اجلاس

"ترک کونسل" کے نام سے بھی یاد کیا جانے والا ترکی زبان بولنے والے ملکوں کا پانچواں سربراہی اجلاس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سر انجام پا رہا ہے۔
سربراہی اجلاس کے پہلے دن رکن ممالک ترکی، آذربائیجان، قازقستان اور کرغزستان کے وزراء خارجہ یکجا ہوئے۔
اجلاس کا ایجنڈہ انفارمیشن اینڈ میڈیا تعاون پر مشتمل تھا۔
وزیر خارجہ فریدون سینرلی اولو نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کے دوران ایک مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کے قیام کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم ٹی آرٹی کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
سنیر اولو نے کریمیا تاتاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مل جل کر حرکت کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مشترکہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل بھی کی۔
سربراہی اجلاس کی صدارتی کونسل میں اسپیکر اسمبلی عصمت یلماز نے ترکی کی نمائندگی کی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں