ترکی اوریورپی یونین کی پناہ گزینوں سے متعلق مشترکہ حکمت

دہشت گرد تنظیم " پی کے کے" کے خلاف ہمیں شانہ بشانہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یورپی یونین سے بھی اس سلسلے میں حمایت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے فوجی کاروائی کو جاری رکھا جائے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا

344031
ترکی اوریورپی یونین کی پناہ گزینوں سے متعلق مشترکہ حکمت

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم " پی کے کے" کے خلاف ہمیں شانہ بشانہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یورپی یونین سے بھی اس سلسلے میں حمایت کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے فوجی کاروائی کو جاری رکھا جائے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کا بحران اب یورپ کے دروازے تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے وقت کے دھارے پر چھوڑ دیا جائے بلکہ اس مسئلے کے حل کی طرف تمام توجہ مبذول کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا شام، عراق اور لیبیا کے مہاجرین کے بارے میں ترکی اور یورپی یونین کو مشترکہ طور پر حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں