ترکی بھر میں دہشت گردی کی مذمت میں مارچ

ضلع حقاری کے علاقے اعدر میں دہشت گردی کے حملوں کی ترکی بھر میں احتجاجی مارچوں کے ساتھ مذمت کی گئی

343663
ترکی بھر میں دہشت گردی کی مذمت میں مارچ

ترکی بھر میں دہشت گردی کی مذمت میں مارچ کئے گئے۔۔۔
ترکی کے ضلع حقاری کے علاقے اعدر میں دہشت گردی کے حملوں کی ترکی بھر میں احتجاجی مارچوں کے ساتھ مذمت کی گئی۔
دارلحکومت انقرہ میں "شہید کے لئے احترام اور دہشت گردی کی مذمت" کے لئَ غازی یونیورسٹی بیش ایولر کیمپس کے سامنے جمع گروپ نے ترک پرچموں اور نعروں کے ساتھ کزل آئی اسکوائر کی طرف مارچ کی۔
مارچ کے دوران راستوں سے گزرتے شہریوں نے اپنی گاڑیوں کے ہارن بجا کر مظاہرین کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے کزل آئی اسکوائر میں شہداء کے لئے احتراماً خاموشی اختیار کی، قومی ترانہ پڑھا اور دعا کی۔
استنبول میں بھی گرے ولفز آرگنائزیشن کی اپیل پر مجیدئیے کھوئے میں جمع ہونے والے ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں ترک پرچموں کے ساتھ بیشک تاش اسکوائر کی طرف مارچ کیا۔
مظاہرین نے "شہداء مرتے نہیں اور وطن تقسیم نہیں ہو سکتا" کے نعرے لگائے، اطراف کے شہریوں نے بھی ان کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔
استنبول کی متعدد تحصیلوں میں دہشت گردی کے حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
بعض گروپوں نے ذرائع ابلاغ کی عمارتوں پر حملہ کیا۔
قہرمان ماراش ، یوزگات، مرسین، حطائے، قونیہ، سامسون، کھاربیوک، توکات، کرک قلعے، آق سرائے، کتاہیا، چناق قلعے، برسا، سقاریہ، بالک ایسر، اماسیا، دینیزلی، آئیدن، موعلا اور ازمیر میں بھی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
تیکر داع اور چورلو میں ٹیکسی ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے کانوائے نے دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں