اقوام متحدہ ،نیٹو اور امریکہ کیطرف سے دہشت گرد حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ ،نیٹو اور امریکہ نے ترکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے ۔

343630
اقوام متحدہ ،نیٹو اور امریکہ کیطرف سے  دہشت گرد حملوں کی مذمت


اقوام متحدہ ،نیٹو اور امریکہ نے ترکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے ترکی کی مسلح افواج پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ترکی سےاظہار تعزیت کیا ۔ سیکریٹری جنرل کے سیکریٹریٹ کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ بانکی مون نے ترکی میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے خاتمے کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ حملوں کے علاقے پر اثرات اور صورتحال کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے ۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ نے بھی حقاری اور ایدر میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ نیٹو دوست اور حلیف ملک ترکی اور ترک عوام کے ساتھ ہے ۔ امریکہ کے وائٹ ہاؤس ، وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے بھی سلامتی قوتوں پر حملوں کی مذمت کی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے کہا کہ امریکہ ترکی کے ساتھ ہے اور ترکی کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے ۔ترکی اور دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیطرف سے دوبارہ پر امن سیاسی حل کی کوششوں کو شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ داعش کیخلاف جدوجہد اور اتحاد کیوجہ سے ہم ترکی کے شکر گزار ہیں ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربائے نے بھی کہا کہ ترکی کو دہشت گرد حملوں کیخلاف حق مدافعت حاصل ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے بھی شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور پی کے کے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کو شمالی عراق میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائیوں کا حق حاصل ہے ۔
ی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں