ترکی نے دو برطانوی صحافیوں کو ملک بدر کردیا

دیار باقر میں حراست میں لیے جانے والے اور بعد میں ادانہ کی جیل منتقل کیے جانے والے دو برطانوی فلپ گینگلی ہانرا خان اور فلپ جان پینڈلی بری کو ترکی کی سرحدوں سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ انصحافیوں کو ادانہ کی عدالت میں کی جانے والی کاروائی کے بعد اییک طیارے کے ذریعے جرمنی روانہ کردیا گیا ہے

343119
ترکی نے دو برطانوی صحافیوں کو ملک بدر کردیا

ترکی نے دو برطانوی صحافیوں کو اپنی حدود سے باہر نکال دیا ہے۔
دیار باقر میں حراست میں لیے جانے والے اور بعد میں ادانہ کی جیل منتقل کیے جانے والے دو برطانوی فلپ گینگلی ہانرا خان اور فلپ جان پینڈلی بری کو ترکی کی سرحدوں سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ انصحافیوں کو ادانہ کی عدالت میں کی جانے والی کاروائی کے بعد اییک طیارے کے ذریعے جرمنی روانہ کردیا گیا ہے۔
فلپ گینگلی ہانرا خان اور فلپ جان پینڈلی بری کے ساتھ مترجم کے طور پر فرائض ادا کرنے والے عراقی نژاد محمد اسماعیل رسول کو سات روز قبل دیار باقر میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ان تمام افراد کے ہوٹلوں میں چھاپہ مارتے ہوئے دہشت گرد تنظیم " پی کے کے" سے متعلق انگریزی زبان میں پمفلٹ برآمد ہوئے تھے جو وہ پراپگنڈہ کے مقصد کے لیے استعمال کررہے تھے۔
عراقی مترجم محمد رسول کے کمپیوٹر سے بڑی تعداد میں دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے بھی بڑی تعداد میں مواد برآمد ہوا تھا جس کی وجہ سے اس مترجم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں