شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

داع لی جا کے مذموم حملے نے شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

343133
شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

داع لی جا کے مذموم حملے نے شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔۔۔
ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مارچ کئے گئے۔
ضلع زونگلداک میں شہریوں کے ایک گروپ نے شہداء کے لئے قرآن خوانی کی اور دعائیں مانگیں۔
چانقری میں بھی شہریوں نے ترک پرچم کے ساتھ احتجاجی مارچ کی اور دہشت گردی کی مذمت کی۔
سیواس کے کینٹ اسکوائر میں بھی جمع ہونے والے مظاہرین نے ترک پرچم کے ساتھ احتجاجی مارچ کی۔
چورم کے حریت اسکوائر میں رات گئے جمع ہونے والے شہریوں نے پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی۔
اس کے علاوہ عافیون، ایسکی شہر، غازی آنتیپ، مرسین اور سیرت میں بھی حملوں کی مذمت کی گئی اور احتجاجی مارچ کئے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں