مہاجرین کے معاملے میں پوری انسانیت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

کسی ملک کا جغرافیائی اعتبار سے قریب ہونا واحد ذمہ دارہونے کا مفہوم نہیں رکھتا۔ ہمیں بھی اس پہلو پر غور کرنا چاہیے کہ ہم اس معاملے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں: کرسٹین لاگارڈ

342880
مہاجرین کے معاملے میں پوری انسانیت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ مہاجرین کے موضوع پر یورپ کا منفی روّیہ اقتصادی بحران کا نفسیاتی نتیجہ ہے۔۔۔
جی۔20 کے دائرہ کار میں ترکی میں منعقدہ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سال 2008 کے اقتصادی بحران کے بعد بڑے پیمانے پر مالیاتی، سماجی اور اقتصادی مسائل سامنے آئے جن کے نتیجے میں متعدد ممالک میں سیاسی بحران پیدا ہوئے اور قومیت پرستی کی تحریکوں نے زور پکڑا۔
نائب وزیر اعظم جیودت یلماز نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور مہاجرین کے مسئلے سے ایک انسانی المیہ پیدا ہونے پر زور دیا۔
یلماز نے کہا کہ مہاجرین کے لئے سرحدیں کھولنے کے موضوع پر صرف ترکی کی فداکاری کافی نہیں ہے بلکہ اس مسئلہ میں پوری انسانیت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسئلے نے اقتصادی بڑھوتی پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ 'آئی ایم ایف' کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اپنے خطاب میں شامی مہاجرین کے لئے سرحدیں کھولنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔
لاگارڈ نے کہا کہ "یہ ذمہ داری ہر ایک پر عائد ہوتی ہے۔ کسی ملک کا جغرافیائی اعتبار سے قریب ہونا واحد ذمہ دارہونے کا مفہوم نہیں رکھتا۔ ہمیں بھی اس پہلو پر غور کرنا چاہیے کہ ہم اس معاملے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں