قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد دہشت گردی ، انتخابات کے دوران امن و امان اورشامی سرحد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

373629
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد دہشت گردی ، انتخابات کے دوران امن و امان اورشامی سرحد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ اجلاس ساڑھے پانچ گھنٹے جاری رہا ۔
جنرل خلوصی اکار نے اس اجلاس میں پہلی بار ترک مسلح افواج کے سربراہ کی حیثیت سے شرکت کی ۔
اجلاس کے بعد ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں امن و امان کو خراب کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی اور ملک دشمن عناصر کا صفایا کر کے ہی دم لیا جائے گا۔
بیان میں عراق اور شام میں سر گرم عمل داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں بھی اسی عزم کا اظہار کیا گیا ۔
علاوہ ازیں بیان میں ملک میں حکومت کے خلاف مصروف سازشی عناصر کے خلاف اندرون و بیرون ملک کاروائیاں بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں